(علی حمزہ)کراچی کے علاقے تھانہ مارکیٹ کی حدود میں گھر سے 80سالہ بزرگ کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا۔
ڈی ایس پی مارکیٹ سراج لاشاری نے سخی پیر تھانے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بزرگ شخص کو پیسوں کی لالچ میں اسکے پوتے نے ہی قتل کیا, 5 روز قبل 80 سالہ بزرگ حنیف کھتری کی لاش گھر سے ملی تھی,پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے گلی میں لگے سی سی ٹی وی کی مدد سے بزرگ شخص کے پوتے کاشف کو گرفتار کیا,کاشف قتل والے روز دو گھنٹے سے زائد گھر پر موجود رہا, ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے, ڈی ایس پی نے کہاکہ ملزم سے قتل کے دوران لوٹے گئے سونے کے 3 بٹن اور ساڑھے تین لاکھ بھی برآمد کرلیے ہیں, ملزم نے پیسوں کی لالچ میں اپنے دادا کو قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،راہ چلتی خاتون کو لوٹ لیا گیا