برطانیہ: سفید فام شخص کا دو پاکستانیوں پر کلہاڑیوں سے حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برطانیہ میں آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے سفید فام شخص نے دو پاکستانیوں پر کلہاڑیوں سے حملہ کردیا جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے سفید فام شخص کے حملے میں ایک پاکستانی شدید زخمی ہوگیا۔جس کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Man arrested by armed police after 'axe attack' outside Oxford shops #GENERAL https://t.co/J28zm6HhFT
— hardik (@hardik97494342) October 21, 2023
پولیس کے مطابق آکسفورڈ کے ایک شخص کو پولیس کی جانب سے کلہاڑی کے حملے کی اطلاعات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کے استقبال سے واپسی پر لیگی رہنما حادثے میں جاں بحق
حکام کے مطابق دوپہر تقریباً 2.40 پر میگڈلین روڈ پرایک شخص نے دو غیر ملکی افراد پر حملہ کردیا، آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے ایک 54 سالہ شخص کو ایک دوسرے شخص کو شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔