تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم، آئمہ بیگ) ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا، شہر کی فضا میں خنکی میں شدت آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کم سےکم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 261 کیساتھ لاہورپہلےنمبر پر آگیا ہے۔ سید مراتب علی روڈ 309، یو ایس قونصلیٹ میں شرح245ریکارڈ، مال روڈ243، فیز8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح202ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں.
دوسری جانب کراچی کا موسم بدستور گرم اور مرطوب رہے گا تاہم دن کے اوقات میں گرمی کی شدت بڑھنے اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آلودہ ترین شہروں میں کراچی 16 واں نمبر پر آگیا ہے اور آلودگی کی شرح 94 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کے بطور جج 5 سال مکمل
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جب کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی ایبٹ آباد اور جہلم میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جب کہ بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جب کہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزبارکھان 16 اور خضدارمیں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ کالام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔