میں غزہ میں پیدا ہوتی تو بیٹی کی حفاظت کیسے کرتی، سوارا بھاسکر

Oct 22, 2023 | 12:39:PM
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت اور خون ریزی مظالم کے خلاف بول اٹھیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر وہ بھی غزہ میں پیدا ہوتی تو اپنے بچے کی حفاظت کیسے کر پاتی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت اور خون ریزی مظالم کے خلاف بول اٹھیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر وہ بھی غزہ میں پیدا ہوتی تو اپنے بچے کی حفاظت کیسے کر پاتی۔

ایک اندازے کے مطابق سرزمین انبیاء پر ہر 15 منٹ میں ایک بچے کی شہادت ہورہی ہے جس کے سبب اب تک اموات کی تعدار 3800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس روح فنا کردینے والے مناظر میں جہاں بھارتی اداکار بھی اپنی آواز بلند کرتے نظر آرہے ہیں وہیں اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی غزہ کے بچوں سے ہمدردی کا اظہار کیا جو کہ قید آسمان تلے روز موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

اداکارہ نے  انسٹاگرام پر سوارا نے اپنی نوزائیدہ بیٹی رابعہ کو گود میں اٹھائے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کو گود میں لیے اسے محبت کی نظروں سے دیکھتی نظر آرہی ہیں، پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ،’ اگر میں غزہ میں پیدا ہوتی تو میں اپنی بیٹی رابعہ کی کس طرح حفاظت کرتی، میں دعا کرتی ہوں کہ مجھے کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے جس کا کہ غزہ کے بچوں کو سامنا ہے’۔ 

انہوں نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ’ہسپتالوں میں بچوں پر، ریلیف شیلٹرز اور عبادت گاہوں کو بلا کسی روک ٹوک کے بڑی طاقتوں کی اجازت سے بمباری کا نشانہ بنانا یہ اشارہ دیتا ہے کہ ہم کس تاریک اور برے وقت میں زندہ ہیں’۔

مزید پڑھیں:  عاطف اسلم نے فلسطینیوں کیلئے 15 ملین عطیہ کردیے

بھارتی اداکارہ نے غزہ کے لیے دُعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’خدا غزہ کے بچوں کو مزید تکلیف اور موت سے بچائے، کیونکہ دنیا تو انکی حفاظت نہیں کرے گی’۔ 

یاد رہے کہ  35 سالہ اداکارہ سوارا بھاسکر نے رواں سال فروری میں بھارتی شہریت کے قانون میں تبدیلی کے خلاف متحرک اور سرگرم رہنما فہد خان سے شادی کی تھی بعد ازاں انہوں نے گزشتہ ماہ بیٹی رابعہ کا دنیا میں خیر مقدم کیا۔

ْْْ