عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک کا اضافہ متوقع

Oct 22, 2023 | 15:13:PM

(وقاص عظیم) عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری، گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک کا اضافہ متوقع۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیرخزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کل شام 4 بجےطلب کرلیا، اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کئے جانے کا امکان، پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف تقریبا 200 فیصد  تک بڑھانے، گھریلو صارفین کیلئے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے، دیگر کیٹگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریبا 200 فیصد تک اضافہ کرنے اور سب سےکم گیس استعمال والوں کیلئے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عون چودھری مشکل میں پھنس گئے، استحکام پاکستان پارٹی کا شوز کاز نوٹس کا فیصلہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سمری میں پروٹیکڈصارفین کیلئےفکسڈ ماہانہ چارجز10سےبڑھاکر 400 روپےکرنے، قیمتوں میں اضافے کااطلاق یکم اکتوبر سے کرنے، ماہانہ 25۔0 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، ماہانہ 60۔0 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، ان صارفین کیلئے قیمت 300 سے بڑھاکر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ماہانہ100کیوبک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، ان صارفین کیلئے قیمت 400 سے بڑھاکرایک ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، ماہانہ 150کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، ان صارفین کیلئے گیس کاٹیرف بڑھاکر 1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، ماہانہ200 کیوبک میٹر والے صارفین کےٹیرف میں 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، ان کٹیگری والے صارفین کیلئے ٹیرف 800 سےبڑھا کر1600 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ اجلاس میں پیش کی جانے والی سمری میں ماہانہ 300 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، ان صارفین کیلئے قیمت 1100 سے بڑھاکر3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، ماہانہ 400کیوبک میٹروالے صارفین کے ٹیرف میں 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، ان کٹیگری کے صارفین کیلئے قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں رواں برس بجلی چوری سے کتنا نقصان ہوا؟ پریشان کن اعدادوشمار آ گئے

ذرائع نے اجلاس میں پیش کی جانے والی سمری سے متعلق مزید کہا ہے کہ سمری میں ماہانہ 400 کیوبک میٹر سے زائد کیلئے900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، ایسے صارفین کیلئے قیمت 3100 سےبڑھا کر 4 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی کرنے، سیمنٹ سیکٹر کےگیس ٹیرف میں 2900  روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، سیمنٹ سیکٹر کیلئے قیمت 1500 روپے سے بڑھا کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کا دیگر انڈسٹری سے متعلق کہنا ہے کہ سمری میں برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، غیر برآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں1400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے، غیر برآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، سی این جی کیلئے گیس کی قیمت2ہزار595روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے اور سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کا ٹیرف 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

مزیدخبریں