تحریک انصاف کنونشن پر پولیس کا دھاوا، متعدد کارکن گرفتار   

Oct 22, 2023 | 16:08:PM
کاہنہ کے علاقے میں کاہنہ کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے باوجود پولیس نے تحریک انصاف کے کنونشن متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کاہنہ کے علاقے میں کاہنہ کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے باوجود پولیس نے تحریک انصاف کنونشن کےمتعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس اہلکاروں نے کریک ڈاؤن کرکے کنونشن کیلئے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے 55 افراد کو حراست میں لے لیا۔

 پولیس نے کنونشن منعقد کرنے والے رہنما کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔ دفتر کے شیشے توڑ دیے اور پی ٹی آئی کے لگے فلیکس اور پوسٹر بھی پھاڑ دیے۔

کارکنوں کو پریژن وین میں ڈال کر تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 123 کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں ریلیف ملتا تو اُن کا قد بڑھتا، علی محمد خان

پہلے پہل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو اجازت نہیں تو پھر کسی کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔