ہمارے مسائل کا حل صرف اللہ کا نظام ہے، سراج الحق

Oct 22, 2023 | 17:44:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل کا واحد حل اللہ کا نظام ہے۔

سراج الحق سانحہ تربت میں شہید ہونے والے بے گناہ مزدوروں کے ضلع ملتان کے علاقے شجاع آباد میں ان کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے پانچ مزدروں کی دہشتگردانہ واقعے میں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غریب مزدور ڈاکہ ڈالنے، لوٹ مار کی بجائے حق حلال کیلئے شہر چھوڑ کر جاتے ہیں، یہاں وزیر اعلیٰ، وزیراعظم ، گورنر اس لیے نہیں آئے کہ یہ کمزور لوگ تھے، بلوچستان حکومت ابھی تک اس خاندان کے قاتلوں کو صرف کمزور ہونے کی وجہ سے انصاف نہیں دے سکی، یہ حکمران اندھے بہرے اور گونگے ہیں، اس طرح کا ظلم کسی ملک میں نہیں ہو رہا۔

یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی مافیاز کیخلاف لڑ رہی ہے،لوگو اس نظام کو بدلنے کو تیار ہو،سراج الحق

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کمزور کا گھر جلانا، اس کی بیٹی کو اغواء کرنا اور ظلم کرنا آسان ہے، یہ ظلم کا نظام ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، اس نظام کیخلاف اگر کوئی بغاوت نہیں کرتا تو وہ بھی اس میں شریک ہے، ہمارے مسائل کا ایک ہی حل ہے وہ اللہ کا نظام ہے۔

   سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا چیف جسٹس، سینیٹ چیئرمین اور خود وزیراعظم بلوچستان سے ہیں، اب بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن ہونا چاہیئے، جیسے آپ لوگوں کو اسلام آباد میں پروٹوکول ملا ہے ایسے اب کے پی اور پنجاب کے لوگوں کو بھی بلوچستان میں امن ملنا چاہیئے۔

مزیدخبریں