آئی پی پی قیادت کا فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کی قیادت نے فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری دوبارہ آئی پی پی کی قیادت کے پاس لوٹ آئے،فواد چودھری کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں عون چودھری بھی شریک ہوئے۔
سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی،ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ اور پارٹی امور پر بات جیت ہوئی، فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین،عمران خان کی ایک اوروکٹ اڑانے کو تیار