بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھر اینٹی کرپشن کے چھاپے، گرفتاری عمل میں نہ آسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن کا مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی، سابقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلیز کے گھر چھاپے مارے گئے۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں مفرور ملزمان کے گھر ریڈ کیے۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابقہ ایم این ایز رائے حسن نواز اور رائے مرتضی اقبال کے گھروں پر چھاپے مارے۔ سابقہ ایم پی اے نعیم ابراہیم، سیاسی رہنما سلیم صادق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل ؛9 ملزمان کا سپریم کورٹ سے رجوع
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپہ مارا گیا۔ تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔