ایف آئی اے بنکنگ سرکل کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی نےحوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال کی ہدایت پر چھاپے کے دوران تین ملزمان سے 32 ہزار 7 سو امریکی ڈالر، 15 ہزار سعودی ریال اور 8 سو اماراتی درہم برآمد کرکے ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: حیدر آباد؛ 80سالہ بزرگ کے قتل کا معمہ حل
ملزمان سے 9 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے حکام نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔