صوبائی وزیر حارث نواز سے قلمدان کیوں واپس لے لیا گیا ? اندر کی کہانی سامنے آگئی

Oct 22, 2023 | 23:25:PM

(آزاد نہڑیو)نگران صوبائی وزیر سندھ بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نواز سے محکمہ جیل خانہ جات کا قلمدان کیوں واپس لے لیا گیا ,سٹی نیوز نیٹ ورک نے کھوج لگا لی .
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر نے زبانی فرمان جاری کرکے افسران کے تقرر وتبادلے کئے،نگران وزیر اعلیٰ کے اختیارات نگران وزیر نے خود استعمال کئے ،جونیئر افسر حسن سہتو کو زبانی حکم پر قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات تعینات کیا ،آئی جیل خانہ جات کی کیڈر پوسٹ پر تعیناتی کا نوٹی فکیشن محکمہ داخلہ نے جاری کیا ۔
کیڈر پوسٹ پر افسران کی تعیناتی الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہے،نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو بائے پاس کیا گیا ،کیڈر پوسٹ پر تعیناتی کے اختیارات محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن کو حاصل ہیں ، محمد حسن سہتو کو جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کے علاوہ ایک اور عہدے کی نوازش کی گئی ،محمد حسن سہتو کو ڈی آئی جی کراچی رینج کا بھی چارج دیا گیا ۔
سینئر افسران کو نظر انداز کرکے جونیئر افسر سید انور مصطفی کو قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات تعینات کیا گیا ،تربیت حاصل کرنے والے سینئر ترین افسر قاضی نظیر احمد کو نظر انداز کردیا گیا ،قاضی نظیر احمد اس سے قبل بھی آئی جی جیل خانہ جات رہے ہیں ،تربیت کرکے واپس آئے تو جونیئر پر نوازش کرکے سینئر کو نظر انداز کردیا گیا ۔
سینئر افسران کے سخت تحفظات کے بعد صوبائی وزیر سے جیل خانہ جات کا قلمدان واپس لیا گیا ،جیل خانہ جات کا قلمدان اب نگران وزیر اعلیٰ کے پاس رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: فخرزمان افغانستان کیخلاف میچ کھیل پائینگے یا نہیں؟ بھارت سے اہم خبر آگئی

مزیدخبریں