محکمہ موسمیات کی مطلع ابر آلود رہنے، چند مقامات ہلکی بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم دیر، چترال، کوہستان اور سوات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ گوجرنوالہ،سیالکوٹ،لاہور،مری ، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم بارکھان،قلات،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزیر حارث نواز سے قلمدان کیوں واپس لے لیا گیا ? اندر کی کہانی سامنے آگئی