امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی فتح سے غزہ جنگ ختم ہو سکتی ہے:اسرائیلی اخبار

نتین یاہو کی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعتیں جنگ جاری رکھنا چاہتی ہیں

Oct 22, 2024 | 08:59:AM
امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی فتح سے غزہ جنگ ختم ہو سکتی ہے:اسرائیلی اخبار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی اخبار میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کرسکتی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی انتظامیہ کو غزہ جنگ فوری نمٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی غزہ جنگ سے متعلق تجویز سے انکار نیتن یاہو کیلئے  مشکل ہوگا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نتین یاہو کی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعتیں جنگ جاری رکھنا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ بیروت میں حزب اللّٰہ کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں صدر کے انتخابات 5 نومبر کو شیڈول ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ رپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مستحکم ہے۔

 ڈیموکریٹ کی کمالا ہیرس کو بھی  امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بھر پور سپورٹ حاصل ہے۔ 

امریکہ کے موجودہ صدر جو جائیڈن کے عہدے کی معیاد 20 جنوری 2025 کو ختم ہو جائے گی اور ٹرمپ اور کمالا ہیرس میں سے جتنے والے کے سر امریکی صدر کے عہدے کا تاج سج جائےگا۔