ماہرہ خان بالی ووڈ فلم"رئیس" کاکیسے حصہ بنیں؟ڈائریکٹرنے پردہ اٹھادیا

2017ء میں ریلیزہونےوالی فلم میں شاہ رخ خان کے بالمقابل آسیہ کا کردارکیاتھا

Oct 22, 2024 | 09:28:AM
ماہرہ خان بالی ووڈ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 2017ء میں ریلیزہونے والی  شاہ رخ خان کی بالی ووڈ فلم "رئیس" کا حصہ کیسے بنیں؟ فلم کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ماہرہ خان نے "رئیس"میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بالمقابل آسیہ کا کردارکیاتھاجس پر ان کی کافی تعریف بھی ہوئی تھی تاہم  یہ فلم ماہرہ خان کے کیرئیر میں بالی ووڈ کی پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی تھی کیونکہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں فلم کی ریلیز سے قبل ہی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی تھیں،ان دھمکیوں کی وجہ سے ماہرہ خان نے فلم کی تشہیری مہم میں بھی حصہ نہیں لیاتھا لیکن فلم میں ان کے کام کو مداحوں کی جانب سے پسند کیاگیاتھا۔

 "رئیس"میں ماہرہ خان کی کاسٹنگ کے حوالے سے کئی کہانیاں سامنے آئی جن میں مختلف دعوے کیے گئے تھے کہ اس کردار میں کس کو کاسٹ کیا جاناتھا، تاہم اب فلم "رئیس" کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے اس حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہرہ خان کو کیسے تلاش کیا ؟

ایک بھارتی میڈیا ہاؤس کودیئے گئے انٹرویو میں راہول ڈھولکیا نے دعویٰ کیا کہ وہ "رئیس" کے لیے ایک ایسی لڑکی چاہتے ہیں جو 30 سال سے زیادہ عمر کی ہو اور اچھی اردو بھی بول سکتی ہو۔ کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف جیسی ہیروئنیں تھیں جو معصوم نظر آتی تھیں لیکن وہ یا تو اتنا چھوٹا سا کردار کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں یا زیادہ معاوضہ لینا چاہتی تھیں۔

راہول ڈھولکیا نے کہاکہ میری اور گوری خان کی والدہ نے ماہرہ خان کو دیکھا تھا اور آزادانہ طور پر ان کی سفارش کی تھی، میں نے اپنی ماں کے کہنے پر ماہرہ خان کا آڈیشن لیا،آڈیشن کے وقت ہی مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ فلم "رئیس" کی آسیہ ماہرہ خان ہی ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2006ء میں بطوروی جے(ویڈیوجوکی) کیاتھا،فلمی سفر کاآغاز شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "بول" میں ایک معاون کردارعائشہ سے کیاجو ایک قدامت پسند نچلے متوسط ​​طبقے کی لڑکی ہوتی ہے اورلاہور کے پرانے علاقے میں رہتی ہے،اس فلم میں عاطف اسلم نے بھی ان کے ساتھ سلورسکرین پر ڈیبیوکیاتھا۔

اسی سال ماہرہ خان نے مہرین جبار کی ہدایت کاری میں اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیاجس کے بعد وہ ڈرامہ سیریل "ہمسفر" میں فوادخان کے بالمقابل جلوہ گرہوئیں اوراس ڈرامے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیاجس کے بعد سے وہ کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔

ماہرہ خان  بول کے علاوہ بن روئے ،ہو من جہاں،سپرسٹار،لوڈویڈنگ،قائداعظم زندہ باد کے علاوہ دی لیجنڈآف مولاجٹ جیسی سپرہٹ فلم میں بھی اداکاری  کرچکی ہیں،ماڈلنگ میں بھی انہوں نے خودکومنوایاہے۔