(کومل اسلم) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال اور دیر سمیت خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں رات کوموسم سرد رہے گا۔
اس کے علاوہ بہاولپور ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اورلاہور میں اسموگ کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افسوسناک خبر! دلہن سسرال پہنچتے ہی زندگی کی بازی ہار گئی
دوسری جانب شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 427تک جاپہنچی، جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق سید مراتب علی روڈ 581،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 424ریکارڈ، امریکی قونصلیٹ 420 اور عسکری ٹین میں شرح 409ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین نے ماسک استعمال کرنے ،غیر ضروری سفرسے اجتناب کی ہدایت کردی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا میں خنکی ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔