عسکری ٹاور حملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر دلائل طلب
شاہ محمود ، عمر سرفراز ، اعجاز چودھری اور محمودالرشید کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش کرنے کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے گئے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش سمیت 3 مقدمات تین مقدمات ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں پر وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے ضمانتوں پر مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمودالرشید نے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔