پی ٹی آئی کاپھر یو ٹرن،پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ
آئینی ترمیم پر پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے اراکین کیخلاف کارروائی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی نے ایک اور یو ٹرن لے لیا، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ووٹ دینے والے اراکین پارلیمان کی بنیادی جماعتی رکنیت کی منسوخی سمیت ان کے خلاف حتمی تادیبی کارروائی پر اتفاق کیا گیا، شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔