نورا فتیحی اورسعود قاسمی ایک ساتھ کام کررہے ہیں؟مداح جاننے کے لیے بے تاب
معروف ڈانسرکے ساتھ پاکستانی اداکار کودیکھ کر ان کے مداح بہت خوش ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اور پاکستانی فلم و ٹی وی اداکار سعود قاسمی کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے ،اس ملاقات کی ویڈیو سعود کی اہلیہ جویریہ سعود کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئرکی گئی۔
نورا فتیحی حالیہ کچھ عرصے کے دوران اپنی پرفارمنسز اور بین الاقوامی پروجیکٹس کی وجہ سے بالی ووڈ کی اہم شخصیت بن چکی ہیں،انہوں نے حال ہی میں نیشنل کرکٹ لیگ یو ایس اے کے فائنل میں بھی شرکت کی تھی۔
سعود قاسمی کا شمارپاکستان فلم انڈسٹری کے ناموراداکاروں میں ہوتاہے جنہوں نے 1993 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیاجس کے بعد وہ 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں،ان کی مقبول فلموں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں فلم "ہوائیں" بھی شامل ہے جس نے انہیں فلمی دنیاکے کامیاب اداکاروں کی صف میں لاکھڑاکیاتھا۔
نورا فتیحی کے ساتھ ملاقات پرسعود قاسمی کے مداح بہت خوش ہیں اوروہ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ یہ دونوں مستقبل میں کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے .