خوب صورتی اورفن کاحسین امتزاج جینیفرلارنس نے خوشخبری سنادی

وہ دنیا کی مہنگی ترین اداکارہ رہیں،ٹائم میگزین نے 100 بااثر لوگوں میں شامل کیاتھا

Oct 22, 2024 | 11:22:AM
خوب صورتی اورفن کاحسین امتزاج جینیفرلارنس نے خوشخبری سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اچھّی اداکارہ ہونے کے لئے خوبصورت ہونا ضروری نہیں لیکن اگر فنکارہ خوب صورت بھی ہو توسونے پرسہاگہ ہوتا ہے۔حُسن اوراداکاری کا امتزاج عموماًکم ہی ہوتاہے لیکن ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر لارنس اس معیارپرسوفی صدپورا اُترتی ہیں،انہیں بجاطور پر”گلیمرگرل“قرار دیاجاسکتاہے جنہیں وقت بھی چھوئے بغیرگزررہا ہے،اس اداکارہ پرکامیابی اورشُہرت ہمیشہ سے برستی آئی ہے،وہ اپنی دلکشی اورخوب صورتی کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری کی وجہ سے بھی مداحوں کے دلوں پرراج کررہی ہیں،اب جینیفر لارنس ایک مرتبہ پھرماں بننے والی ہیں اوریہ خوشخبری انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئرکردی ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق جینیفر لارنس اور ان کے شوہر کک مارونی نے اپنے دوسرے بچے کے استقبال سے پہلے عوامی طور پر محبت کا اظہار کیا ہے، اداکارہ نے گزشتہ روز  اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جینیفر لارنس اور کک مارونی 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کا ایک 2  سالہ بیٹا بھی ہے۔

2022 کے ایک انٹرویو میں جینیفر نے پہلی بار ماں بننے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا "نیا آغاز" قرار دیا تھا،اب یہ جوڑا دوسرے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے جو ان کےلیے خوشی کا ایک اور لمحہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اداکارہ اور پروڈیوسر 34 سالہ جینیفر  لارنس کی فلموں نے دنیا بھر میں 6 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے،وہ 2015 اور 2016 میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں اور 2013 میں ٹائم میگزین کی 100 بااثر لوگوں کی فہرست میں شامل کی گئی تھیں۔