راولپنڈی: ڈینگی مچھروں کے حملے جاری ،مریضوں کی تعداد225 ہوگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملے جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی۔
ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 225 ہے ،ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 3617 تک پہنچ گئی۔ڈینگی کے 69 مریض بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال 18 ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
64مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 32 فوجی فاؤنڈیشن اور 42 دیگر پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 37 مریض پوٹھوہار ٹاؤن 14 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے ۔راولپنڈی کنٹونمنٹ 27 اور چکلالہ کنٹونمنٹ سے 2 مریض آئے ۔
گوجر خان سے 2 ٹیکسلا سے 5 کلر سیداں سے 3 مریض رپورٹ ہُوئے دوسری طرف رواں سیزن میں ابتک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا ۔
رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 4705 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جن میں1744 عمارتیں سر بمہر اور 3077 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
ابتک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر 2 کروڑ 1 لاکھ69 ہزار 500 سو روپے جرمانہ کیا گیا ۔