(24 نیوز)صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے حال ہی میں پیدا ہونے والے اپنے تیسرے بیٹے کا نام رکھ دیا۔
انسٹاگرام پر بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چودھری نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جوڑے نے اپنے ننھے بیٹے کا نام منتخب کرلیا ہے۔
بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’’میر ذوالفقار محمود چودھری‘‘ رکھا ہے۔
اس کے ساتھ ہی دونوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس پاک پروردگار کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ نام اس کے حق میں بہتری، برکت، اچھی صحت اور خوش قسمتی لائے۔
محمود چودھری اور بختاور بھٹو کے یہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے پیر 21 اکتوبر کی صبح کیا تھا۔
بختاور اور محمود چودھری کی شادی 31 جنوری 2021 کو کراچی کے بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی، ان کے تیسرے بیٹے سے بڑے دو بیٹے میر حاکم محمود چودھری اور میر سجاول محمود چودھری ہیں۔