سعودی جوڑا سمندر کی گہرائی میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا 

 حسن ابوالاعلیٰ اور یاسمین دفتردار نے  سمندر کی گہرائی میں مونگوں کی چٹانوں کے پاس شادی کی

Oct 22, 2024 | 12:29:PM

(24 نیوز)سعودی عرب میں پہلی بار بحیرہ احمر کی گہرائی میں ایک سعود ی جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا، یہ شادی جدہ کے قریب بحیرہ احمر کی گہرائی میں ہوئی ۔

 حسن ابوالاعلیٰ اور یاسمین دفتردار نے  سمندر کی گہرائی میں مونگوں کی چٹانوں کے پاس شادی کی۔اس تقریب میں ان کے چند غوطہ خور دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد سعودی ڈائیوررز نامی ایک مقامی ڈائیونگ گروپ نے کیا تھا۔

اس گروپ نے شادی کی تقریب کے لیے ضروری ملبوسات اور دیگر معاونت فراہم کی۔

شادی کرنے والا جوڑا بھی غوطہ خوری میں مہارت رکھتا ہے اور اسی لیے انہوں نے غیرمعمولی جگہ پر اس دن کو زیادہ یادگار بنایا۔

حسن ابولاعلیٰ نے بتایا کہ 'یہ ایک سرپرائز تھا کیونکہ ہماری ٹیم نے بتایا کہ انہوں نے شادی کی تقریب کی منصوبہ بندی سمندر کے اندر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ایک خوبصورت اور ناقابل فراموش تجربہ تھا۔

مزیدخبریں