علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

Oct 22, 2024 | 12:37:PM

(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

پشاور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ کے پی نے عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے،علی امین گنڈاپور نے درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار علی امین گنڈاپور صوبے کے وزیرِ اعلیٰ ہیں، ان کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہیں۔

 
 

مزیدخبریں