حماس کا اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، متعدد صیہونی فوجی ہلاک

شمالی غزہ کے علاقے   جبالیہ میں حملہ کرکے ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4گاڑیوں کو بھی تباہ کیا

Oct 22, 2024 | 12:44:PM
حماس کا اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، متعدد صیہونی فوجی ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فلسطین کی  مزاحمتی تنظیم حماس نے شمالی غزہ کے علاقے   جبالیہ میں حملہ کرکے ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل  نے بیروت کے ہریری ہسپتال کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں بمباری سے مزید 41 فلسطینی شہید ہوئے  اور  اسی طرح جبالیہ میں بھی  33 فلسطینیوں  کو  نشانہ بنایا گیا ۔

حماس نے جبالیہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دیا ،اور ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

حماس کا دعویٰ ہے کہ  اس حملےکے  نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔