(عثمان خادم)26ویں آئینی ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے نئی حکمت عملی کے ساتھ احتجاج کی ہدایت کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی جانب سے لاہوراور پنجاب سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیموں کی جگہ ٹکٹ ہولڈرز کو احتجاج کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیاگیاہے،احتجاج کی تیاریوں کیلئے خصوصی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج سے قبل کارکنوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاہے اور پارٹی مؤثر حکمت عملی کے ساتھ احتجاج کی کال دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم کا تمام پراسس غیرقانونی، اس لئے کمیٹی کا بائیکاٹ کیا: بیرسٹر گوہر
اس سے قبل پی ٹی آئی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا بھی اعلان کر دیا ہے،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں ووٹ دینے والے اراکین پارلیمان کی بنیادی جماعتی رکنیت کی منسوخی سمیت ان کے خلاف حتمی تادیبی کارروائی پربھی اتفاق کیا گیاہے، شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔