راولپنڈی ٹیسٹ، قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنےکا فیصلہ
قومی ٹیم مینجمنٹ سپنر کی جگہ ایک فاسٹ باؤلر شامل کرنے کی خواہاں ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی تیسرے میچ سے متعلق میٹنگ ہوئی، ٹیم مینجمنٹ سپنر کی جگہ ایک فاسٹ باؤلر شامل کرنے کی خواہاں ہے، زاہد محمود کی جگہ میر حمزہ یا محمد علی کو زیر غور لایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میر حمزہ کے مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے ٹیم میں شمولیت کے امکان کم ہے، ٹریننگ سیشن میں بھی موجود نہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن یعنی 24 اکتوبر کو شائقین کے لیے فری انٹری کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے اب تک ہونے والے دونوں میچ ملتان میں کھیلے گئے تھے۔