بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔
26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر قاسم رونجھو نے استعفیٰ سیکرٹری سینیٹ کوجمع کرادیا،سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیاتھا۔
بی این پی مینگل کے سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیا تھا۔
قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔