ویرات کوہلی اورانوشکاشرما کتنامہنگاپانی پیتے ہیں؟

ہرطرح کے کیمیکلز سے پاک یہ فرانسیسی پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے سے حاصل کیا جاتا ہے

Oct 22, 2024 | 14:56:PM
ویرات کوہلی اورانوشکاشرما کتنامہنگاپانی پیتے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اوران کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرماکاشماربھارت کے امیرترین جوڑوں میں ہوتاہے،دونوں کی مشترکہ دولت کاتخمینہ 1300 کروڑ بھارتی روپے لگایاجاتا ہے،دونوں صحت مند طرز زندگی گزارنے  کے لیے کھانے پینے میں بہت زیادہ احتیاط برتتے ہیں جس کی ویڈیوزوہ سوشل میڈیاپر بھی شیئرکرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما خالص اور ہر طرح کے کیمیکلز سے پاک فرانسیسی امپورٹڈ پانی پیتے ہیں،یہ پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے سے حاصل کیا جاتا ہے جو مغربی یورپ کی سب سے بڑی جھیلوں میں سے ایک اور سوئٹزر لینڈ اور فرانس کی مشترکہ ملکیت میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پانی تقریباً ہر جگہ دستیاب ہے جسے خاص طور پر فرانس سے درآمد کیا جاتا ہے اور اس پانی کی ایک لیٹر کی بوتل کی قیمت تقریباً 600 بھارتی روپے ہے، یعنی اگر کوئی روزانہ 2 لیٹر پانی بھی پیتا ہے تو اس کی قیمت 1200 بھارتی روپے بنتی ہے ،ایمازون بھارت پر اس پانی کی ایک درجن بوتلوں کی قیمت 4200 بھارتی روپے ہے۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرماکاشمارکھیل اورشوبز کی سب سے معروف شخصیات میں ہوتاہے جن کے اپنے ذاتی کاروبار بھی ہیں، کوہلی ریستوران چین اور ملبوسات برینڈ کے بھی مالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنے گریڈ A+ معاہدے کے ذریعے سالانہ 7 کروڑ روپے کماتے ہیں،اس کے علاوہ انڈین پریمیئرلیگ میں وہ رائل چیلنجرز بنگلورکی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں جس سے وہ فی سیزن 15 کروڑروپے کماتے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ وہ متعدد برینڈز کے ایمبسیڈر بھی ہیں،ایک اندازے کے مطابق وہ ایک برینڈ کی تشہیر کے لیے فیس کے طور پر  7.50 کروڑ روپے سے لے کر 10 کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں،ویرات کوہلی کے بارے میں یہ بھی کہاجاتاہے کہ وہ انسٹاگرام پر فی پوسٹ 8.9 کروڑ روپے اور X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر فی پوسٹ وہ 2.5 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

دوسری طرف انوشکا شرما کے بارے میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ وہ  ایک فلم سے تقریباً 7 کروڑ روپے کماتی ہیں،وہ بھی اپنے شوہرویرات کی طرح مختلف برینڈز کی ایمبیسڈرہیں جہاں سے 5 سے 10 کروڑ روپے فی تشہیر وصول کرتی ہیں،وہ فی انسٹاگرام پوسٹ تقریباً 95 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں،ان کااپناکپڑوں کاایک برینڈ بھی ہے۔

 ویرات کوہلی  اورانوشکاشرما11 دسمبر 2017 کو اٹلی کے شہر ٹسکنی میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اب وہ 2 بچوں کے والدین ہیں۔