نیا چیف جسٹس کون؟ پارلیمانی کمیٹی کو تین سینئر ججز کی تفصیل بھیج دی گئی

سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججوں میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرے پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں

Oct 22, 2024 | 14:56:PM
نیا چیف جسٹس کون؟ پارلیمانی کمیٹی کو تین سینئر ججز کی تفصیل بھیج دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نئے چیف جسٹس کے انتخاب کے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار کے ذریعے پارلیمانی کمیٹی کو تین سینئر ججز کی تفصیل بھیج دی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ سے اسپیکر قومی اسمبلی نے تفصیل طلب کی تھی،نئے چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اِن کیمرہ اجلاس کچھ دیر میں ہوگا،بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی نئے چیف جسٹس کا نام وزیراعظم کو بھیجے گی جس کے بعد وزیراعظم چیف جسٹس کےتقررکی ایڈوائس صدرمملکت کوبھیجیں گے۔

سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کیلئے  پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائے گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں جہاں وہ ان دنوں فیصلے لکھیں گے۔