انٹر بینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں روپے کی حکمرانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات بھی روپے کی قدر میں بہتری نہ لا سکے ،انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروباری روز کے دروران ڈالر5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.69 روپے سے بڑھ کر 277.74 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو وہاں آج روپے کی حکمرانی دیکھنے میں آئی،امریکی ڈالر 3پیسے سستا ہوکر 278 روپے 72 پیسے کا ہوگیا ،یورو 1.30 روپے کمی سے 300.75 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.25 روپے سستاہوکر 361.50 روپے پر آگیا ،یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 75.89 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 74.09 روپے پر قرار رہا ۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ،ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ،100 انڈیکس 409 پوانٹس کے اضافے سے کاروبار بند ہوا ،100 انڈیکس 86 ہزار 466 کی نئی بلندترین سطح پر بند ہوا ،آج 25 ارب روپے مالیت کے 72 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔