(عامر شہزاد)خیبر پختونخوا حکومت نے وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مراعات میں اضافے کیلئے خیبرپختونخوا وزراء تنخواہوں، الاونسز ایکٹ میں تریمی بل تیار گیا ہے ، وزراء کو سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے 10لاکھ روپے ملیں گے ،وزراء رہائش گاہوں کے لیے قالین، پردے، ائیرکنڈیشنر اور ریفریجٹر بھی خریدے سکیں گے، وزراء کو اپنی رہائش گاہ میں سکونت اختیار کرنے کی صورت میں دو لاکھ روپے ماہانہ کرایہ مل سکےگا۔