(24 نیوز )منی مزدا ٹرانسپورٹرز نے محکمہ ایکسائز کی طرف سے گاڑیوں کی بندش اور ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف ملک گیر پیہہ جام ہڑتال کر دی ۔
منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی جانب سے گاڑیوں کی بندش اور ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف بابو صابو چوک میں کیمپ لگا کر دھرنا دے دیا گیا ہے دوسرے جانب روہی نالہ گجومتہ کے قریب بھی سڑک کو بلاک کر دیا گیا ہے ، ہڑتال کے باعث اشیائے ضروریہ کی منڈیوں میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
ہڑتالی کیمپ میں موجود ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز نیلامی میں خریدی گاڑیاں آئے روز بند کردیتا ہے، مسئلہ حل ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے ،صدر منی مزدا ایسویسی ایشن حاجی شیرعلی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے،مظاہرین کہتے ہیں کہ وزیر ٹرانسپورٹ سے مذاکرات ناکام ہونے پر دھرنا دیا ہے ، یہ دھرنا مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا ۔