سونے کی قیمت ساتویں آسمان پر ، ایک ہی دن میں بڑا اضافہ 

Oct 22, 2024 | 19:07:PM
سونے کی قیمت ساتویں آسمان پر ، ایک ہی دن میں بڑا اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سونے کی قیمت دن  بدن بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے نا صرف پاکستان بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا پکڑ میں نہیں آرہا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے 7 ہزار روپے سے زائد اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑھوتری جاری ہے ،عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر کے اضافے سے 2737 ڈالر فی اونس   پر پہنچ گیا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈہے ، دوسری جانب پاکستان مین ایک تولہ سونا 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ،10گرام سونا 943 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 970 کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ،ایک تولہ چاندی 3150 روپے پر برقرار ہے۔