سلمان کو مسلسل دھمکیاں، سابقہ گرل فرینڈ کا لارنس بشنوئی سے ملاقات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو مسلسل دھمکیوں کے بعد سپر اسٹار کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے گینگسٹر سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ نومبر میں گینگسٹر لارنس بشنوئی سے ملاقات کریں گی،سومی علی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’ اگلے ماہ گینگسٹر لارنس بشنوئی سے ملاقات کروں گی لیکن مجھے اس سے کوئی فائدہ نہیں نہ ہی مجھے کوئی پبلسٹی چاہیے‘،ان کا کہنا تھا کہ ’میں سلمان کے ساتھ کئی مرتبہ شکار کیلئے گئی ہوں، میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ کسی کا بھی قتل نہ ہو، چاہے وہ میرا پڑوسی یا دوست کا دوست ہی کیوں نہ ہو، کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے ‘,اس سے قبل سومی علی نے لارنس بشنوئی کیلئے انسٹا گرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اس کا نمبر مانگا تھا۔
سومی علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’یہ پیغام صرف لارنس بشنوئی کے لیے ہے، میں نے سنا اور دیکھا ہے کہ آپ جیل سے بھی زوم کالز کرتے ہیں، اس لیے میں آپ سے چند چیزوں پر بات کرنا چاہتی ہوں، مجھے بتائیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ پوری دنیا میں میری پسندیدہ جگہ راجستھان ہے، میں عبادت کے لیے آپ کے مندر آنا چاہتی ہوں، لیکن اس سے پہلے ایک زوم کال ہو جائے اور عبادت کے بعد کچھ باتیں بھی کرنی ہیں، یہ باتیں لارنس بشنوئی کے فائدے کی ہیں اپنا موبائل نمبر دے دیجیے بڑا احسان ہو گا‘۔
واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو بھارتی سیاسی شخصیت اور سلمان خان کے قریبی بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھاجس کی ذمہ داری لارنس گینگ نے قبول کی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ میں گینگ ممبر نے لکھا تھا کہ سلمان خان کی مدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
سلمان خان کو مسلسل بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور حال ہی میں بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔