محسن نقوی کی استنبول انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ و انسدادِ منشیات محسن رضا نقوی نے ترکیہ کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والی استنبول انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کی اور ایکسپو میں موجود پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے آلات کی تعریف کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی ایکسپو 2024 میں شرکت کی اور دیگر ممالک کے مندوبین کے ہمراہ اس عظیم الشان نمائش کا افتتاح کیا، ان کی آمد پر ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیرداخلہ نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف، جنرل میٹن گورک سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے جنرل گورک کو ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جنرل گورک نے پاکستان کی نمائندگی پر وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے ایکسپو میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے سٹال کا بھی دورہ کیا اور پاکستانی دفاعی آلات کی تعریف کی، انہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور مشینری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نےکہا کہ استنبول انٹرنیشنل ایکسپو میں جدید مشینری اور آلات دیکھ کر خوشی ہوئی، ایسی نمائشیں دوست ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم کیخلاف دبنگ فیصلہ
اس موقع پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جیند اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔