قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی

قومی اسمبلی میں معذور افراد کو بااختیار بنانے اور غزہ و لبنان میں اسرائیلی مظالم کیخلاف قراردادیں منظور

Oct 22, 2024 | 21:13:PM
قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) قومی اسمبلی میں معذور افراد کے حقوق اور غزہ و لبنان میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں معذور افراد کو حقوق دے کر بااختیار بنانے سے متعلق عالیہ کامران کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، ایم این اے عالیہ کامران کا کہنا تھا کہ معذور افراد کا نوکریوں میں کوٹہ ہونا چاہئے۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران غزہ میں اسرائیلی مظالم اور لبنان میں تباہ کن حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، یہ قرارداد ایم این اے سحر کامران کی طرف سے پیش کی گئی، اس موقع پر سحر کامران نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتی ہوں، فاسفورس بم کااستعمال کیا جارہا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے۔