انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ہماری اس آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا: محمود اچکزئی

Oct 22, 2024 | 21:23:PM
انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ہماری اس آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا: محمود اچکزئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) کل ایوان میں جو ہوا اس پر ہماری جگ ہنسائی ہو گی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے کل ہماری اس آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں کل جوڈیشری کے ججوں کو لتاڑا گیا کچھ تو ہمیں احتیاط کرنی چاہیے، ہر ادارے میں کالی بھیڑیں ہیں، ہمیں صرف جج نظر آئے، ہم اس ملک کو نہیں بچا سکتے، کل آپ کے اس ادارے کی وردیوں میں باہر کے لوگ آئے، اختر مینگل اپنے سینیٹرز کو لایا تھا، اختر مینگل آج آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے پر ہماری جگ ہنسائی ہو گی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے کل ہماری اس آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا، کل جو آئینی ترمیم کی گئی میں یہاں بیٹھا تھا، میں خاموش رہا اور ووٹنگ سے پہلے چلا گیا، چارٹر آف ڈیموکریسی کا صرف ایک نکتہ یہ والا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے خلاف کمر کس لی

آخر میں محمود خان اچکزئی نے ہاتھ جوڑ کر ڈپٹی سپیکر سے گزارش کہ خدا کے لیے اس ملک پر رحم کریں، محمود خان اچکزئی کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔