راولپنڈی ٹیسٹ: فاسٹ بولر میر حمزہ انجری کا شکار، میچ سے باہر

Oct 22, 2024 | 21:57:PM

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، اہم فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش پائی گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ ٹریننگ سیشن میں بھی شرکت نہیں کر سکے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے میر حمزہ کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں اور حتمی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے، رپورٹس آنے کے بعد ہی ان کی مکمل ریکوری کے وقت کا تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ کیلئے ڈرائی پچ، انگلینڈ نے توڑ نکال لیا

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن مقابلہ 24 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز تاحال 1-1 سے برابر ہے۔

مزیدخبریں