(انورعباس) پاکستان اور بھارت نے کرتار پور کوریڈور چلانے کے معاہدے کی توسیع کی دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے میں توسیع 5 سال کے لئے کی گئی,کرتار پور کوریڈور چلانے کا معاہدہ 24 اکتوبر 2019 کو5سال کے لئے کیا گیا تھا، توسیع کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی چینلز کے ذریعے کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہربلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ گردوارہ دربار سنگھ کرتارپور معاہدے میں مزید5سال کی توسیع کر دی،معاہدے میں مزید توسیع پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کا مظہر ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے کے تحت بھارت سے دربار سنگھ کرتارپور آنیوالوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر ہے،کرتارپور راہداری کے ذریعہ ہزاروں یاتری اپنے مقدس مقام کی زیارت سے مستفید ہوتے ہیں،کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی برسوں پرانا خواہش کو تکمیل ملی،پاکستان کرتارپور راہداری کو امید کی راہداری قرار دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی قیادت نے زبردستی پریس کانفرنس کروائی ،جھوٹ بلوایا ،قاسم رونجھو