پارلیمانی کمیٹی کے اہم رکن نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت کر دی

Oct 22, 2024 | 23:41:PM

(24نیوز) ججز کی تقرری کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں شامل ایک رکن نے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس نامزدگی سے اختلاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق  26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد  نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا جس میں 9 ارکان نے شرکت کی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا  تاہم ان کے 3  ارکان علی ظفر، بیرسٹر گوہر  اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئیں،اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک،سید نوید قمر،کامران مرتضیٰ، رعناانصار، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ آصف شریک ہوئے۔

ججز تقرری کے اس عمل میں جمعیت علمائے اسلا م (جے یو آئی) کی جانب سےشریک کامران مرتضیٰ نے نئے نامزد چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کے مخالفت میں رائے دی، جسٹس یحیٰ آفریدی کے حق میں 8 اراکین نے رائے دی اور ان کو بطور چیف جسٹس نامزد کرنے کی حمایت کی۔ 

واضح رہے کہ کمیٹی نے چیف جسٹس کے نامزدگی میں سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود جسٹس منصور علی شاہ اور دوسرے نمبر پر موجود جسٹس منیب اختر کے بجائے تیسرے نمبر پر موجود یحییٰ آفریدی کو نامزد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس ہونگے ، پارلیمانی کمیٹی نے نام فائنل کر لیا

مزیدخبریں