برکس تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کی درخواست پر بھارت کی حمایت کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برکس تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کی درخواست پر بھارت کی حمایت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے برکس میں رکنیت کی پاکستان کی طویل عرصے سے موجود درخواست پر رواں اجلاس میں پیشرفت ہو سکتی ہے۔
روس میں جاری برکس کے اجلاس میں 24 ممالک کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں، کانفرنس میں ایران کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے اہم معاہدے پر دستخط ہوں گے،اجلاس میں سعودی عرب کی برکس میں حیثیت کو بھی واضح کیا جائے گا،برکس اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔
روس آج سے شروع ہونے والے3روزہ برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے توسیع شدہ برکس گروپ میں بات چیت کے لیے کئی عالمی رہنماؤں کو روسی شہرکازان مدعو کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت میں کرتار پور معاہدے کی توسیع