مسلمان نوجوان پر بدترین تشدد ۔۔بھارتی حکومت اور میڈیا خاموش۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہندوں کی انتہا پسندی عروج پر ہے اور بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے۔بھارت کی ریاست ہریانہ میں ہندوں غنڈوں کا مسلمان نوجوان پر بدترین تشدد ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر میوات میں ہندو غنڈے ایک مسلمان نوجوان کو سریے اور لوہے کے راڈوں سے برے طریقے سے مار رہے ہیں اور وہ نوجوان سے جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہہ رہے ہیں۔ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے لئے پریشان بھارتی حکومت اور میڈیا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ اس غیرانسانی سلوک پر خاموش ہے ۔
بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 21, 2021
میوات میں ایک مسلم نوجوان کو سریے اور لوہے کے راڈوں سے برے طریقے سے مارا جا رہا ہے۔ نوجوان سے جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہا جا رہا ہے
افغانستان کے لیے پریشان بھارتی حکومت اور میڈیا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ اس غیرانسانی سلوک پر خاموش ہے pic.twitter.com/iLc3gZ0zny
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں پر بڑا انکشاف کر ڈالا