(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہندوں کی انتہا پسندی عروج پر ہے اور بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے۔بھارت کی ریاست ہریانہ میں ہندوں غنڈوں کا مسلمان نوجوان پر بدترین تشدد ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر میوات میں ہندو غنڈے ایک مسلمان نوجوان کو سریے اور لوہے کے راڈوں سے برے طریقے سے مار رہے ہیں اور وہ نوجوان سے جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہہ رہے ہیں۔ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے لئے پریشان بھارتی حکومت اور میڈیا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ اس غیرانسانی سلوک پر خاموش ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں پر بڑا انکشاف کر ڈالا