ہسپتال پارکنگ میں لڑکی سےزیادتی۔۔ظالم نےدوبارہ بلانے کی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد کے پمز اسپتال میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی ،خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متن مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون شام سات بجے سیکٹر ایف سیون ون سے گھر کی طرف جارہی تھی، فیصل موڑ کےقریب سلور کلر کی کار آکر رکی،ڈرائیور نے بتایا کہ وہ بھی ضیاء مسجد جارہا ہے ۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈرائیور مجھے پمز اسپتال کی پارکنگ کی طرف لے آیا ۔شور مچانے پر اسلحہ تان لیا۔ ملزم نے کار پارکنگ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متن مقدمہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے موبائل نمبر لے کر فیصل موڑ چھوڑ دیا۔ ملزم کال کرکے بلارہا ہے، اور نہ آنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں۔۔اداکارہ عائزہ خان کا دلکش رقص۔۔ویڈیو وائرل