(ویب ڈیسک)پشاور میں ڈینگی کے حملے جاری، کیسز بڑھنے لگے۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 213 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 440 مریض سامنے آئے اور 6 ہزار 549 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے۔
دوسری جانب پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمرشریف کا علاج کیلئے آج امریکا جانے کا امکان