دولہے کی حالت ایسی۔۔؟غصہ میں دلہن نے ایسا قدم اٹھایا کہ یقین کرنا مشکل

Sep 22, 2021 | 12:04:PM

(ویب ڈیسک)کسی بھی جوڑے کیلئے شادی کا دن کافی خاص ہوتا ہے  کیونکہ یہ دن ان کی زندگی کا سب سے یادگار دن بن جاتا ہے ۔ لڑکا اور لڑکی اپنی شادی کو خاص بنانے کیلئے کئی تیاریاں کرتے ہیں  مگر جب ان کے خاص دن پر کوئی رکاوٹ آجائے تو ان کا ہی نہیں ، شادی میں آئے مہمانوں کا بھی موڈ خراب ہوجاتا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک شادی میں کچھ ایسا ہوگیا کہ سوشل میڈیا پر یہ موضوع بحث بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے میری لینڈ میں شادی کا رنگ اس وقت پھیکا پڑگیا جب خود دلہن ہی فرار ہوگئی ۔ ہوا کچھ یوں کہ 24 سالہ سئیریا اپنے 28 سالہ بوائے فرینڈ سیم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی تھی  ۔ دونوں کافی طویل عرصہ سے ریلیشن شپ میں تھے  جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا ۔

تاہم شادی کے دن سیم جب شراب کے نشے میں شادی کی جگہ پر پہنچا تو اس کو دیکھ کر سئیریا کا موڈ خراب ہوگیا ۔ اس نے فورا فیصلہ کرلیا کہ وہ سیم سے شادی نہیں کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: نوکری کی تلاش۔۔لاہور سے راولپنڈی جانیوالی خاتون سے زیادتی
 اسی شادی میں سئیریا کا کزن بھائی  جو اس کا ایکس بوائے فرینڈ بھی تھا  موجو دتھا ۔ کائلی نے سئیریا کو سمجھایا کہ اس کو سیم سے شادی نہیں کرنی چاہئے اور اس کے ساتھ فرار ہوجانا چاہئے ۔ سئیریا کو کائلی کی بات ٹھیک لگی اور وہ اسی وقت شادی سے بھاگ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر۔۔
 

مزیدخبریں