ذمہ دارانہ طرز عمل طالبان کے اپنے مفاد میں ہے۔۔ شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کا کہناہے کہ افغانستان کی صورتحال بدل رہی ہے،آج افغانستان میں سڑکوں پرخواتین کے مظاہرے کی فوٹیج منظر عام پر ہے جبکہ 20 سال قبل ایسا ممکن نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق فارن پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مزیدافغا ن مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا،جنیوا میں افغانستان کیلئے 1.2 بلین ڈالر کی رقم کا مختص کیا جانا خوش آئند ہے، افغان مسئلے کے حل میں بدقسمتی سے پاکستان کی مثبت کاوشوں کی قدر نہیں کی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی قیادت کے مطابق افغانستان میں مشن کی تکمیل ہو چکی ہے ،افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلادرست فیصلہ تھا،افغانستان میں عالمی برداری جامع سیاسی تصفیے کی بات کر رہی ہے جبکہ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ طالبان کی قیادت اجتماعیت کی حامل نہیں۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے،بھارت نے ہمارے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کیا، ہم خطے میں امن و استحکام کے خواہشمند ہیں، بھارت نے یکطرفہ اقدامات اٹھا کر صورتحال کو گھمبیربنایا۔
یہ بھی پڑھیں: بوائے فرینڈ کے لئے لڑکیوں میں جھگڑا۔۔ شاپنگ مال میدان جنگ بن گیا