مسلح افراد کا چیک پوائنٹ پر حملہ، 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا ، حملےمیں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا اور غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جلال آباد کے ضلع غوچک میں رکشے میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔عینی شاہدین اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں 2 طالبان ارکان اور ایک شہری ہلاک ہوا۔
ذرائع کے مطابق جلال آباد میں انفارمیشن اینڈ کلچر محکمے نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملےمیں ہلاک تینوں افراد عام شہری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی پائلٹ کی دلچسپ پرواز۔۔۔۔ فضا میں یہ کیا بنا دیا؟