طالبان کے جھنڈے تلے کھیلنے پر افغان ٹیم کو  آئی سی سی کی تنبیہہ

Sep 22, 2021 | 15:46:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر افغانستان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہا تو آئی سی سی کی جانب سے انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جبکہ آئی سی سی نے نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرنی ہے۔
  تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ میگا ایونٹ میں افغان ٹیم طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلے گی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئی سی سی نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر وہ طالبان کے جھنڈے کے تلے کھیلے گی تو اسے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد ان کی کرکٹ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای میں کھیلا جانا ہے اور شیڈول کے مطابق افغانستان کا 25 اکتوبر کو میچ ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    اسلامی نظریاتی کونسل کا جبری تبدیلی مذہب منسوخ

مزیدخبریں