زمین کا تنازع ۔۔۔ بھتیجے نے دو پھوپھیوں کو قتل کردیا

Sep 22, 2021 | 16:12:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں زمین کے تنازع پر بھتیجے نے دو پھوپھیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا،ملزم موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم دلاور نے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کی جس سے دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے پولیس کی موجودگی میں ریسکیو 1122 نے 55 سالہ شہلا بی بی اور 58 سالہ زہرہ کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجر خان منتقل کردیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      25سالہ بھارتی اداکارہ کار حادثے میں جاں بحق

مزیدخبریں